اناللہ واناالیہ راجعون











 . .



بسم اللہ الرحمن الرحیم

اناللہ واناالیہ راجعون


. . پیغام تعزیت




.۔۔۔



زمین کھا گئی آسماں کیسے کیسے

 آہ !خطیب العرفان مولانا مرزا محمد اشفاق صاحب قبلہ اب ہمارے درمیان نہ رہے آپ کے سانحہ ارتحال پر علمی حلقوں میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی اور یقینا علمی حلقہ میں خلا واقع ہو گیا
خطیب العرفان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہندوستان و مختلف ممالک میں آپ کی خطابت نے ترویج مذہب اہلبیت کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے
خطیب العرفان نے شہر حیدرآباد دکن میں دو دہائیوں سے زیادہ عشرہ محرم کو خطاب کیا
اور پھر خطیب اکبر کے سانحہ ارتحال پر عروس البلاد ممبئی میں عشرہ محرم سے خطاب فرما رہے تھے
آپ ایک عمدہ خطیب بہترین شاعر اور مایہ ناز ادیب اور ایک شفیق استاد اور ایک منکسرالمزاج شخصیت کے حامل تھے
مرحوم خطیب العرفان کے مذہبی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور آپ کی خطاب کی ہوئی   مجالس قوم و ملت کے لیے ایک سرمائے کے عنوان سے محفوظ رہیں گی
اور شیعہ پرسنل لا بورڈ کے صدر اور سرپرست کے عنوان سے آپ  خدمات انجام دے رہے تھے جو یقینا ناقابل فراموش ہیں

ہم خطیب العرفان کے سانحہ ارتحال پر مرحوم کے خانوادہ اور ان کے بھتیجے مولانا مرزا یعسوب  عباس صاحب و اہلیان لکھنوء
کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں
اور بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہیں پروردگارعالم بحق محمد وال محمد بالخصوص بحق سیدالشہداء  خطیب العرفان مرحوم کو جواررحمت و جوار معصومین میں جگہ مرحمت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے






Post a Comment

Previous Post Next Post