$type=carousel$cols=3

2022 एलेक्शन 2022 चुनाव aafganistaan ahlulbayt america azaad news network banars bank books braking news breaking news chaina cheen chin Corona vairs corona19 Coronavairs covid19 croma wairs dehli Dua dua newz books worldnewz Editorial Baqer Maehdi events Exam fasal Filisteen France Imam mahdi india iran iran book nauha ulema iraq Islaam islamic rulings israyil janabe fatima jarnlsolaimani Jaunpur kisan Kolkata korona kumbh marjayiyt ahlubayt book molanasyedbaqermehdi dua newz Molanasyedbaqwrmehdi Nasa Nauha Newupdate newz north coriya old stone Quran Ramzaan Ramzan Reyaaz roos rus salam Saudi saudiarb scolarship shaheenbaag shia socialissues Tareekh Thailand ulema up update updet urdo islam vairs video world news worldnews yomul quds yurop अमेरिका अमेरिका चीन आजाद न्यूज़ आज़ाद न्यूज़ आज़ाद न्यूज़ नेटवर्क आयतुल्ल्हा खामनाई आयतुल्ल्हा खामनाई साहब आल्लामा सय्यद इब्राहीम रईसी इजराईल इटली इंडिया इतिहास इराक इलेक्शन 2022 इलेक्शन2022 उत्तरप्रदेश इस्राईल ईराक ईरान उड़ीसा उत्तरप्रदेश उत्तराखंड उप्र उप्र इंडिया भारत Up Class स्कूल उप्र इंडिया भारत Up Class स्कूल Lukhnaw उमर खालिद कांग्रेस किसान केरल कोरोना कोलकत्ता क्रिकेट दुनिया खेल जगत गोलान की पहाड़ी चीन चुनाव चेन्नई जम्मू कश्मीर जयपुर जासूरी जी 7 टीचर तमिल नाडु तुर्की तेलंगाना दुबई टूर्नामेंट देहली नई दिल्ली नरेंद्र मोदी नाटों नेपाल नौसेना भारत फिलिस्तीन फ़्रांस बंगाल बनारस बरेली बसपा बिहार बीजेपी बैतूल मुकद्दस ब्रिटेन ब्रेटेन भसपा भाजपा भारत भारत चीन सीमा विवाद मऊ ममता बनर्जी महबूबा मुफ़्ती महारष्ट्र मायमार मिर्ज़ापूर मुंबई मुम्बई म्यांमार यमन राफेल राहुल गांधी रूस लखनऊ लखनव वर्ड न्यूज़ वर्ल्ड क्रिकेट वर्ल्ड नॉलेज वर्ल्ड न्यूज़ वाराणसी वैध शाम शामसी आज़ाद श्रीलंका सऊदी अरब सपा सुप्रीम लीडर स्विज़बैंक हकीम हाईकोर्ट हिंदुस्तान

سورةالمائدہ

 تفسیرالقرآن۔پوسٹ#141 *سورةالمائدہ* ●﷽● *یٰۤاَیُّہَا الرَّسُوۡلُ لَا یَحۡزُنۡکَ الَّذِیۡنَ یُسَارِعُوۡنَ فِی الۡکُفۡرِ مِنَ الَّذِیۡنَ قَالُ...

 تفسیرالقرآن۔پوسٹ#141


*سورةالمائدہ*

●﷽●

*یٰۤاَیُّہَا الرَّسُوۡلُ لَا یَحۡزُنۡکَ الَّذِیۡنَ یُسَارِعُوۡنَ فِی الۡکُفۡرِ مِنَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِاَفۡوَاہِہِمۡ وَ لَمۡ تُؤۡمِنۡ قُلُوۡبُہُمۡ ۚۛ وَ مِنَ الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا ۚۛ سَمّٰعُوۡنَ لِلۡکَذِبِ سَمّٰعُوۡنَ لِقَوۡمٍ اٰخَرِیۡنَ ۙ لَمۡ یَاۡتُوۡکَ ؕ یُحَرِّفُوۡنَ الۡکَلِمَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَوَاضِعِہٖ ۚ یَقُوۡلُوۡنَ اِنۡ اُوۡتِیۡتُمۡ ہٰذَا فَخُذُوۡہُ وَ اِنۡ لَّمۡ تُؤۡتَوۡہُ فَاحۡذَرُوۡا ؕ وَ مَنۡ یُّرِدِ اللّٰہُ فِتۡنَتَہٗ فَلَنۡ تَمۡلِکَ لَہٗ مِنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ لَمۡ یُرِدِ اللّٰہُ اَنۡ یُّطَہِّرَ قُلُوۡبَہُمۡ ؕ لَہُمۡ فِی الدُّنۡیَا خِزۡیٌ ۚۖ وَّ لَہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ﴿۴۱﴾*


۴۱۔ اے رسول!اس بات سے آپ رنجیدہ خاطر نہ ہوں کہ کچھ لوگ کفر اختیار کرنے میں بڑی تیزی دکھاتے ہیں وہ خواہ ان لوگوں میں سے ہوں جو منہ سے کہتے ہیں کہ ہم ایمان لا چکے ہیں جب کہ ان کے دل ایمان نہیں لائے اور خواہ ان لوگوں میں سے ہوں جو یہودی بن گئے ہیں، یہ لوگ جھوٹ (کی نسبت آپ کی طرف دینے) کے لیے جاسوسی کرتے ہیں اور ایسے لوگوں (کو گمراہ کرنے) کے لیے جاسوسی کرتے ہیں جو ابھی آپ کے دیدار کے لیے نہیں آئے، وہ کلام کو صحیح معنوں سے پھیرتے ہیں اور کہتے ہیں: اگر تمہیں یہ حکم ملا تو مانو ، نہیں ملا تو بچے رہو،جسے اللہ گمراہ کرنا چاہے تو اسے بچانے کے لیے اللہ نے آپ کو کوئی اختیار نہیں دیا، یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پاک کرنا ہی نہیں چاہا، ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں عذاب عظیم ہے۔


41۔ 42۔ مدینہ کے مضافات میں یہودیوں کا ایک طاقتور قبیلہ بنو نضیر اور ایک کمزور قبیلہ بنو قریظہ آباد تھے۔ بنو نضیر نے بنو قریظہ کو ایک ذلت آمیز معاہدے پر مجبور کر دیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اگر بنو نضیر کا کوئی آدمی بنو قریظہ کے کسی آدمی کو قتل کر دے تو بنو قریظہ کو قصاص کا حق نہ ہو گا بلکہ ایک خفیف سی دیت دینی ہوگی۔ جبکہ بنو قریظہ کا کوئی آدمی بنو نضیر کے کسی شخص کو قتل کر دے تو قصاص کے ساتھ دیت بھی دگنی ہو گی، رسول کریم ؐکی ہجرت کے بعد بنو قریظہ کے ایک شخص کے ہاتھوں بنو نضیر کا ایک شخص قتل ہو گیا، بنو قریظہ دگنی دیت دینے کے لیے تیار نہ ہوئے۔ جنگ چھڑنے والی تھی، مگر ان کے بزرگوں کے مشورے سے یہ طے پایا کہ اس مسئلے کو رسول اسلام (ص) کی خدمت میں پیش کیا جائے۔ بنو نضیرنے اس فیصلے کو قبول تو کر لیا مگر انہوں نے جاسوسی کے لیے کچھ یہودیوں کو مدینہ بھیجا کہ رسول اسلامؐ کا کیا مؤقف ہے۔ دوسرا واقعہ زنا کا پیش آیا۔ مجرم کا تعلق بڑے خاندان سے تھا ۔ اس بناپریہودی علماء نے سنگساری کی سزا کوڑوں میں بدل دی۔ چنانچہ یہودیوں کا ایک وفد حضورؐ کی خدمت میں آیا۔ زناکرنے والے شادی شدہ تھے اس لیے توریت کے مطابق حضورؐ نے سنگساری کا حکم دیا جس سے وہ بوکھلا گئے۔ سب سے بڑے یہودی عالم (ابن صوریا) سے پوچھا گیا تو اس نے گواہی دی کہ توریت میں یہی سزا ہے لیکن ہم نے بڑوں کے لحاظ اور زنا کی کثرت کی وجہ سے یہ حکم کوڑوں میں بدل دیا تھا۔

اسلامی حکومت میں یہودی اقلیت اپنے مقدمات کے فیصلے میں اپنی عدالت اور اپنے ججوں کی طرف رجوع کرنے اور فیصلہ لینے میں آزاد تھی وہ اسلامی عدالت کی طرف رجو ع کرنے کے لیے مجبور نہ تھے۔ وہ صرف اپنے قانون سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے کبھی اسلامی عدالت کی طرف رجوع کرتے تھے۔


*سَمّٰعُوۡنَ لِلۡکَذِبِ اَکّٰلُوۡنَ لِلسُّحۡتِ ؕ فَاِنۡ جَآءُوۡکَ فَاحۡکُمۡ بَیۡنَہُمۡ اَوۡ اَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ ۚ وَ اِنۡ تُعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ فَلَنۡ یَّضُرُّوۡکَ شَیۡئًا ؕ وَ اِنۡ حَکَمۡتَ فَاحۡکُمۡ بَیۡنَہُمۡ بِالۡقِسۡطِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُقۡسِطِیۡنَ﴿۴۲﴾*


۴۲۔یہ لوگ جھوٹ (کی نسبت آپ کی طرف دینے )کے لیے جاسوسی کرنے والے، حرام مال خوب کھانے والے ہیں، اگر یہ لوگ آپ کے پاس (کوئی مقدمہ لے کر) آئیں تو ان میں فیصلہ کریں یا ٹال دیں (آپ کی مرضی) اور اگر آپ نے انہیں ٹال دیا تو یہ لوگ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے اور اگر آپ فیصلہ کرنا چاہیں تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیں، بے شک اللہ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔


*وَ کَیۡفَ یُحَکِّمُوۡنَکَ وَ عِنۡدَہُمُ التَّوۡرٰىۃُ فِیۡہَا حُکۡمُ اللّٰہِ ثُمَّ یَتَوَلَّوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِکَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿٪۴۳﴾*


۴۳۔ اور یہ لوگ آپ کو منصف کیسے بنائیں گے جب کہ ان کے پاس توریت موجود ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہونے کے باوجود یہ لوگ منہ پھیر لیتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے۔


43۔ *فِیۡہَا حُکۡمُ اللّٰہ*ِ : توریت میں حکم خدا موجود ہے۔ اس جملے سے معلوم ہوا جہاں توریت میں تحریف و تبدل ہوا ہے وہاں یہ بھی قبول ہے کہ توریت میں بعض احکام خدا باقی ہیں۔


*اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا التَّوۡرٰىۃَ فِیۡہَا ہُدًی وَّ نُوۡرٌ ۚ یَحۡکُمُ بِہَا النَّبِیُّوۡنَ الَّذِیۡنَ اَسۡلَمُوۡا لِلَّذِیۡنَ ہَادُوۡا وَ الرَّبّٰنِیُّوۡنَ وَ الۡاَحۡبَارُ بِمَا اسۡتُحۡفِظُوۡا مِنۡ کِتٰبِ اللّٰہِ وَ کَانُوۡا عَلَیۡہِ شُہَدَآءَ ۚ فَلَا تَخۡشَوُا النَّاسَ وَ اخۡشَوۡنِ وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ وَ مَنۡ لَّمۡ یَحۡکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکٰفِرُوۡنَ﴿۴۴﴾*


۴۴۔ ہم نے توریت نازل کی جس میں ہدایت اور نور تھا، اطاعت گزار انبیاء اس کے مطابق یہودیوں کے فیصلے کرتے تھے اور علماء اور فقہاء بھی فیصلے کرتے تھے جنہیں اللہ نے کتاب کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے، لہٰذا تم لوگوں سے خوفزدہ نہ ہونا بلکہ مجھ سے خوف رکھنا اور میری آیات کو تھوڑی سی قیمت پر نہ بیچنا اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قوانین کے مطابق فیصلے نہ کریں پس وہ کافر ہیں۔


44۔ اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ علماء اور فقہاء بھی انبیاء علیہم السلام کے ساتھ کتاب اللہ اور اس کے احکام کے امین اور محافظ ہوتے ہیں اور یَحۡکُمۡ بِمَاۤ سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ علماء و فقہاء کو کتاب اللہ کی حفاظت اور علم و فقاہت کی بنیاد پر حکومت کا حق حاصل ہے۔

اس آیت کی تفسیر میں امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے: جن کو حکومت کا حق حاصل ہے وہ آئمہ اور علماء ہیں۔ آپ نے فرمایا: ربانی امام کی طرف اور احبار علماء کی طرف اشارہ ہے (تفسیر عیاشی 1:322)


*وَ کَتَبۡنَا عَلَیۡہِمۡ فِیۡہَاۤ اَنَّ النَّفۡسَ بِالنَّفۡسِ ۙ وَ الۡعَیۡنَ بِالۡعَیۡنِ وَ الۡاَنۡفَ بِالۡاَنۡفِ وَ الۡاُذُنَ بِالۡاُذُنِ وَ السِّنَّ بِالسِّنِّ ۙ وَ الۡجُرُوۡحَ قِصَاصٌ ؕ فَمَنۡ تَصَدَّقَ بِہٖ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَّہٗ ؕ وَ مَنۡ لَّمۡ یَحۡکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ﴿۴۵﴾*


۴۵۔ اور ہم نے توریت میں ان پر (یہ قانون) لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت ہیں اور زخموں کا بدلہ (ان کے برابر) لیا جائے، پھر جو قصاص کو معاف کر دے تو یہ اس کے لیے (گناہوں کا) کفارہ شمار ہو گا اور جو اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلے نہ کریں پس وہ ظالم ہیں۔


45۔ آج کی رائج توریت میں بھی قصاص کے یہی احکام موجود ہیں جو قرآن نقل کر رہا ہے۔ ملاحظہ ہو خروج: 21۔23۔25 میں یہ عبارت: ’’ اگر وہ اس صدمے سے ہلاک ہو جائے، جان کے بدلے میں جان لے اور آنکھ کے بدلے میں آنکھ، دانت کے بدلے میں دانت، ہاتھ کے بدلے میں ہاتھ، پاؤں کے بدلے میں پاؤں، جلانے کے بدلے میں جلانا، زخم کے بدلے میں زخم اور چوٹ کے بدلے میں چوٹ‘‘-


*تفسیر بحوالہ۔بلاغ القرآن۔حضرت سماحة الشیخ مولانا محسن علی نجفی۔جامعةالکوثر اسلام آباد*

▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓


*نوٹ!*

اپنے بچوں کو *تعلیمات محمدؐ آل محمد ؑ،*

*قرآن مجید٬*

*اخلاقیات٬*

*عقائد*

اور *فقہی مسائل*

سےاستفادہ کےلیے ہم سےرابطہ کریں۔شکریہ

💫 *الھدایت آن لائن قرآن اکیڈمی قم المقدّسہ* 💫

ملتمس دعا

*آغانذرعباس مختارثقفی قمی*

*00989035946278*

*محمداحمدفاطمی النجفی*

*00923416152520*

صدقہ جاریہ کےلیےسب دوستوں کو شئیرکریں

*جزاکم اللہ بالخیر*

COMMENTS

Sayed Baqer Mehdi Abidi

Jaunpur , India
Cont: baqermehdi47@gmail.com 



Name

2022 एलेक्शन,1,2022 चुनाव,1,aafganistaan,20,ahlulbayt,25,america,22,azaad news network,84,banars,1,bank,1,books,46,braking news,23,breaking news,37,chaina,7,cheen,3,chin,2,Corona vairs,7,corona19,6,Coronavairs,2,covid19,15,croma wairs,4,dehli,3,Dua,45,dua newz books worldnewz,9,Editorial Baqer Maehdi,29,events,10,Exam,2,fasal,1,Filisteen,2,France,3,Imam mahdi,13,india,45,iran,20,iran book nauha ulema,4,iraq,5,Islaam,23,islamic rulings,25,israyil,1,janabe fatima,1,jarnlsolaimani,10,Jaunpur,1,kisan,1,Kolkata,1,korona,1,kumbh,1,marjayiyt ahlubayt book,4,molanasyedbaqermehdi dua newz,4,Molanasyedbaqwrmehdi,1,Nasa,1,Nauha,9,Newupdate,2,newz,4,north coriya,2,old stone,1,Quran,13,Ramzaan,7,Ramzan,3,Reyaaz,3,roos,2,rus,2,salam,2,Saudi,6,saudiarb,2,scolarship,1,shaheenbaag,1,shia,6,socialissues,7,Tareekh,14,Thailand,1,ulema,6,up,5,update,1,updet,1,urdo islam,2,vairs,1,video,4,world news,131,worldnews,117,yomul quds,1,yurop,1,अमेरिका,5,अमेरिका चीन,1,आजाद न्यूज़,3,आज़ाद न्यूज़,1,आज़ाद न्यूज़ नेटवर्क,3,आयतुल्ल्हा खामनाई,1,आयतुल्ल्हा खामनाई साहब,1,आल्लामा सय्यद इब्राहीम रईसी,1,इजराईल,2,इटली,1,इंडिया,4,इतिहास,1,इराक,1,इलेक्शन 2022,1,इलेक्शन2022 उत्तरप्रदेश,42,इस्राईल,1,ईराक,2,ईरान,14,उड़ीसा,1,उत्तरप्रदेश,7,उत्तराखंड,1,उप्र,1,उप्र इंडिया भारत Up Class स्कूल,1,उप्र इंडिया भारत Up Class स्कूल Lukhnaw,3,उमर खालिद,1,कांग्रेस,4,किसान,1,केरल,1,कोरोना,1,कोलकत्ता,1,क्रिकेट दुनिया,1,खेल जगत,2,गोलान की पहाड़ी,1,चीन,6,चुनाव,1,चेन्नई,1,जम्मू कश्मीर,1,जयपुर,1,जासूरी,1,जी 7,1,टीचर,1,तमिल नाडु,1,तुर्की,1,तेलंगाना,1,दुबई टूर्नामेंट,1,देहली,5,नई दिल्ली,1,नरेंद्र मोदी,1,नाटों,1,नेपाल,1,नौसेना भारत,1,फिलिस्तीन,3,फ़्रांस,1,बंगाल,4,बनारस,1,बरेली,1,बसपा,1,बिहार,2,बीजेपी,2,बैतूल मुकद्दस,1,ब्रिटेन,1,ब्रेटेन,1,भसपा,1,भाजपा,1,भारत,25,भारत चीन सीमा विवाद,2,मऊ,1,ममता बनर्जी,3,महबूबा मुफ़्ती,1,महारष्ट्र,1,मायमार,2,मिर्ज़ापूर,1,मुंबई,3,मुम्बई,1,म्यांमार,1,यमन,1,राफेल,1,राहुल गांधी,1,रूस,2,लखनऊ,2,लखनव,1,वर्ड न्यूज़,1,वर्ल्ड क्रिकेट,1,वर्ल्ड नॉलेज,1,वर्ल्ड न्यूज़,3,वाराणसी,1,वैध,1,शाम,1,शामसी आज़ाद,2,श्रीलंका,1,सऊदी अरब,2,सपा,2,सुप्रीम लीडर,1,स्विज़बैंक,1,हकीम,1,हाईकोर्ट,1,हिंदुस्तान,1,
ltr
item
Azad News Network: سورةالمائدہ
سورةالمائدہ
Azad News Network
https://www.azadnewsnetwork.com/2020/09/blog-post_14.html
https://www.azadnewsnetwork.com/
https://www.azadnewsnetwork.com/
https://www.azadnewsnetwork.com/2020/09/blog-post_14.html
true
6231115075755403545
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share. STEP 2: Click the link you shared to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy